امریکہ عالمی ادارہ صحت کو چین سے زیادہ پیسے کیوں دے؟ٹرمپ

جوبائیڈن کی کامیابی تسلیم نہیں کرتا، الیکشن فراڈ تھے: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کو چین کی کٹھ پتلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ڈبلیو ایچ او سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سےدستبرداری کا نوٹس جمع کرادیا

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ امریکہ عالمی ادارہ صحت کو چین سے زیادہ پیسے کیوں دے؟

چین پر انہوں نے الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ سے بہت زیادہ پیسے نکال رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چین امریکیوں کی ذاتی معلومات بھی چوری کرنا چاہتا ہے۔

امریکہ: کورونا کیسز بڑھنے کی وجہ لاک ڈاؤن نہ کرنا ہے، ڈاکٹر فاؤسی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ صدارتی انتخابات میں اپنے قریبی سیاسی حریف قرار دیے جانے والے جوبائیڈن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ چین کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں