دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ 37 لاکھ 21 ہزار سے بڑھ گئی

دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ 36 لاکھ 92 ہزار سے بڑھ گئی

دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ 36 لاکھ 92 ہزار سے بڑھ گئی

دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ 36 لاکھ 92 ہزار سے بڑھ گئی

Posted by HUM News on Wednesday, July 15, 2020

دنیا میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 37 لاکھ 21 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ 5 لاکھ 87 ہزار 550 افراد جان کی بازی  ہار چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 81 لاکھ 75 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

امریکہ کورونا سے مزید 952 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار 160 تک پہنچ گئی جبکہ عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 36 لاکھ 17 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

برازیل دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید ایک ہزار 261 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور اموات کی تعداد 75 ہزار 523 تک پہنچ گئی۔ برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 لاکھ 70 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

بھارت میں بھی گزشتہ روز کورونا سے مزید 614 افراد کی موت واقع ہو گئی جس کے بعد بھارت میں اموات کی تعداد 24 ہزار 936 ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 72 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث روس میں 11 ہزار 937 اموات ہو چکی ہیں اور 7 لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

پیرو کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا پانچواں بڑا ملک ہے جہاں 3 لاکھ 21 ہزار 205 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ 12 ہزار 417 ہلاک ہوئے۔

چلی میں کورونا وائرس کے باعث 7 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں اور 3 لاکھ 21 ہزار 205 متاثر ہیں۔

اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 4 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 4 ہزار سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں چلی: کورونا مریضوں کی تلاش کیلئے کتوں کی مدد لینے کا فیصلہ

میکسیکو میں تین لاکھ 17 ہزار635 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے اور 36 ہزارسے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار سے زائد ہے۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد چار ہزار 453 ہو گئی ہے جبکہ 3 لاکھ 11 ہزار 49افراد متاثر ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں