لارڈز چیریٹی میچ: ورلڈ الیون میں شاہد آفریدی اور شعیب ملک شامل


دبئی: لاڈز چیریٹی میچ میں شاہد آفریدی اور شعیب ملک ورلڈ الیون کی نمائندگی کریں گے۔

ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چیریٹی ٹی ٹوئنٹی میچ 31 مئی کو لارڈز میں  کھیلا جائے گا۔

شاہد آفریدی اور شعیب ملک کی ورلڈ الیون ٹیم کی قیادت ایون مورگن کریں گے۔

چیریٹی میچ کا مقصد کیریبیئن جزائزمیں کرکٹ مقامات کی بحالی کے لیے فنڈز اکٹھے کرنا ہے۔

2017 میں طوفان ارما اور ماریا سے جزیرے میں کرکٹ کے پانچ بڑے مقامات تباہ ہوگئے تھے۔

شاہد آفریدی اور شعیب ملک 2009 کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے والی قومی ٹیم کا حصہ تھے۔

شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ اتنے نیک مقصد کے لیے منتخب ہونے پر شکر گزار ہوں.

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ورلڈ الیون ٹیم کا حصہ بننا اعزاز اور فخر کی بات ہے۔

ورلڈ الیون میں سری لنکا کو 2014 کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جتوانے والے تھسارا پریرا بھی شامل ہوں گے۔

ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت کارلوس بری بریتھ ویٹ کریں گے۔ آندرے رسل ایک سال کی پابندی کے بعد پہلی بار ویسٹ انڈیز کےاسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ میں کرس گیل، مارلون سیمیولز اور سیموئیل بدرے بھی شامل ہوں گے۔


متعلقہ خبریں