پاکستان سے ابوظہبی کیلئے اتحاد ائیرویز کی پروازیں کل شروع ہوں گی

پاکستان سے ابوظہبی کیلئے اتحاد ائیرویز کی پروازیں کل شروع ہوں گی

اسلام آباد: پاکستان سے ابوظہبی کے لیے اتحاد ائیرویز کی پروازیں کل سے شروع ہو جائیں گی۔

ائیرلائن  کراچی، اسلام آباد اور لاہورائیرپورٹ سے ہفتے میں 12 پروازیں آپریٹ کرئے گی۔ مسافروں کو پرواز سے پہلے اپنے کورونا  ٹیسٹ کروانا لازمی ہو گا۔

مسافروں کو کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروانی ہوگی بصورت دیگر انہیں سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان پروازوں میں صرف ان لوگوں کو سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی جو متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے نافذ کئے داخلے اور اہلیت کے قوانین پر پورے اترتے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:ایمریٹس ایئرلائن نے پاکستان کیلئے پروازیں بحال کردیں

اکانومی کلاس کے مسافروں کے درمیان بھی فاصلہ ہوگا اور مسافر قطار میں پچھلی سیٹ سے اگلی سیٹ کی ترتیب کے مطابق سورا ہوں گے۔

جہاز کا عملہ تمام مسافروں کو ماسک، دستانے، اینٹی بیکٹریل وائپس اور سینی ٹائزر پر مشتمل حفظان صحت کی کٹس فراہم کرے گا۔

فلائٹ سے قبل مسافروں کو خصوصی ہدایات نامے میں درج ہدایات پر عمل کرنا لازمی ہوگا تاکہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

تمام مسافروں کیلئے ماسک اور دستانوں کا استعمال، ہاتھوں کو سینیٹائز کرنا اور درجہ حرارت کا معائنہ کروانا لازمی ہوگا۔ ایئرپورٹ پر مسافروں کو الوداع کہنے یا استقبال کرنے والوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ دستانے اور ماسک دوران پرواز اور جہاز سے اترنے کے بعد بھی استعمال کیے جائیں۔

ابوظہبی میں تمام ہوائی اڈوں پر سینیٹائزر کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے تاکہ مسافر ہاتھوں کو مستقل طور پر سینیٹائز کرسکیں۔

امارات کی سرکاری ائیرلائن ایمریٹس نے بھی دو جولائی کو پاکستان کیلئے پروازیں بحال کر دی تھیں۔ ابتدائی طور پر کراچی ، لاہور اور اسلام آباد کیلئے پروازنے چلانے کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں