سندھ: ایس او پیز کے تحت مویشی منڈیاں قائم کرنے کی اجازت


کراچی: سندھ حکومت نے ایس او پیز کے تحت مویشی منڈیوں کے قیام کی اجازت دے دی ہے تاہم بچوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

مویشی منڈیوں اور کاروباری سرگرمیوں سے متعلق اجلاس میں وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ عوام زیادہ تعداد میں مویشی منڈیوں کا رخ نہ کریں۔

اندرون شہر چھوٹی منڈیاں لگانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ جاری کردہ ایس او پیز پرعملدرآمد کرانا منڈی انتظامیہ کی ذمہ داری ہو گی۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ  عید قرباں پر گلی محلےمیں جانوروں کےکاٹنے پرپابندی ہوگی۔  یوسیز کی سطح پرقربانی کےلیےمخصوص مقام بنائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مویشی منڈی میں جانوروں کو خریداروں کا انتظار

لوکل گورٹمنٹ مویشی منڈیوں سے کسی قسم کا ٹیکس وصول نہیں کرے گی۔ اجلاس میں کورونا کے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں زیادہ ٹیسٹ کرنےکا فیصلہ ہوا۔

وزیراعلی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت مفت ٹیسٹ کرارہی ہے۔جن افراد کو علامات محسوس ہوں وہ ضرور ٹیسٹ کرائیں۔

عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی ملک کے مختلف شہروں میں مویشی منڈیاں سجنا شروع ہو گئی ہیں۔

کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی لگ گئی ہے جہاں ملک کے بھر سے طرح طرح  کے جانور فروخت کیلئے لائے گئے ہیں۔

رواں برس مویشی منڈی میں تاحال تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد گائے، بیل اور آٹھ ہزار سے زائد بکرے لائے جا چکے ہیں۔ منڈی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سال چھ لاکھ جانور فروخت کے لئے منڈی میں لائے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں