سعودی عرب میں فائرنگ سےچار سکیورٹی اہلکار جاں بحق، چار زخمی


ریاض: سعودی عرب کے صوبہ العسیر میں سیکورٹی چیک پوسٹ پرحملے میں4 اہلکار جاں بحق اور4 زخمی ہوگئے۔

سعودی حکام کا کہنا سکیورٹی محافظوں کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک اور دو کوگرفتارکیا گیا۔

حکام کے مطابق حملہ آورسعودی شہری ہیں تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

عرب نیوز نے سعودی وزارتِ داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد پولیس نے حملہ آوروں کا پیچھا کیا۔

اس جوابی کارروائی کے نتیجے میں دو مشتبہ حملہ آور پکڑے گئے جبکہ تیسرا مارا گیا۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق  تین سکیورٹی اہلکار موقعے پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔

تیسرے حملہ آور نے فرار ہونے کی کوشش کے دوران فائرنگ کر کے چوتھے اہلکار کو ہلاک کر دیا جبکہ چار اہلکار زخمی ہو گئے۔


متعلقہ خبریں