پشاور: میگا پراجیکٹ بی آر ٹی کے گودام سے لاکھوں روپے کا سامان چوری


پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاورکے میگا پراجیکٹ بی آر ٹی کے گودام سے لاکھوں روپے کا سامان چوری ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق  بی آر ٹی ریچ تھری کے مقام سے 3 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا لفٹ ایلیویٹر کا قیمتی سامان رات کو چوکیدارکی موجودگی میں غائب ہوا ہے۔

اس ضمن میں پولیس نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

یاد رہے کہ صوبائی حکومت نے پشاور کے نواحی علاقے چمکنی سے حیات آباد تک 26 کلو میٹر کا طویل بی آر ٹی کا منصوبہ 57 ارب روپے کی لاگت سے اکتوبر 2017 میں شروع کیا تھا جسے چھ سے آٹھ ماہ میں مکمل ہونا تھا لیکن تاحال مکمل نہیں ہو سکا۔

بی آر ٹی منصوبہ:حکم امتناع میں توسیع، صوبائی حکومت سے جواب طلب

واضح رہے کہ دو ماہ قبل پشاور بی آر ٹی منصوبے پر کام کرنے والی تعمیراتی کمپنی نے منصوبہ مکمل کرنے کا دعوی کیا تھا۔

بی آر ٹی تعمیراتی کمپنی کا کہنا تھا کہ منصوبہ پاکستان کا کم لاگت میں تیار ہونے والا جدید منصوبہ ہے۔

32 اسٹیشن پر محیط راستے کی تعمیر کے دوران ڈیزائن میں اب تک 50 سے زائد چھوٹی بڑی تبدیلیاں کی جا چکی ہیں تاہم تعمیراتی کمپنی کے مطابق اب مزید کوئی تبدیلی لانا باقی نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں