اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا


اسلام آباد: پاکستان میں تیل اور گیس کی قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جولائی کے مہینے کے لیے درآمد شدہ آر ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن  کے مطابق سوئی نادرن کے لیے آرایل این جی کی قیمت میں 0.34 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کردیا گیا ہے۔ سوئی نادرن کے سسٹم پرآرایل این جی کی قیمت6.47 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن  کے مطابق سوئی سدرن کے لیے آرایل این جی کی قیمت میں0.40ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کردیا گیا ہے۔ سوئی سدرن کے سسٹم  پرآرایل این جی کی قیمت 6.67 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے خاطر خواہ ذخائر موجود ہیں ،ترجمان اوگرا

اوگرا کے مطابق جون میں سوئی نادرن کے سسٹم پرآرایل این جی کی قیمت6.13ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو تھی ۔ جون میں سوئی سدرن کے سسٹم پرآرایل این جی کی قیمت6.27 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

خیال رہے کہ 10 اپریل کو اوگرا نے گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹفکیشن جاری کردیا تھا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں گھریلو اور کمرشل ایل پی جی کیس کی قیمت میں 22 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا تھا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلوسلنڈر256 روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت میں 983 روپے کا اضافہ کردیا گیا تھا۔

گھریلو صارفین کے لیے ملک بھرمیں ایل پی جی  کی قیمت 112 روپے فی کلو مقرر کردی گئی تھی۔ نئی قیمت کے بعد 1067 روپے  کا گھریلو سلنڈر 1323 روپے کا ہوگیا تھا۔

نئی قمیت کے بعد  کمرشل سلنڈر4107 روپے  سے 5090 روپے کا ہوگیا تھا۔


متعلقہ خبریں