نوازشریف مودی کی محبت میں لندن گئے، خرم نواز


اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور نے الزام لگایا ہے کہ نوازشریف مودی کی محبت میں لندن گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کر رہا ہے اور نوازشریف مودی کی محبت میں لندن چلے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف ایسے وقت میں لندن گئے جب بھارتی وزیراعظم نریندرمودی بھی وہاں موجود ہیں۔

پی اے ٹی رہنما کا کہنا ہے کہ نواز شریف پانچ ماہ تک بیگم کلثوم نواز سےنہیں ملے تو اب کیا ہوگیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عدالتیں باہر کے ملکوں سے نہیں آئیں، موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان نواز شریف کے فیڈرل لا سیکرٹری رہ چکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف، نیول چیف، فضائیہ کے سربراہ کوبھی نواز شریف نے ہی تعینات کیا ہے۔


متعلقہ خبریں