کراچی: گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ

Flour rates

کراچی: شہر قائد میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ عام شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

ذخیرہ اندوزوں کو پکڑیں یا سبسڈی دیں- آٹا سستا دیں، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق کراچی میں گندم کی فی کلوگرام قیمت میں چار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد گندم کی فی کلو گرام قیمت 48 روپے ہو گئی ہے۔

شہر قائد میں اسی طرح آٹے کی فی کلو گرام قیمت میں چھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد دس کلو آٹے کا تھیلا 545 روپے کا ہو گیا ہے۔

گندم: ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق مارکیٹ میں چکی کے آٹے کا دس کلو کا تھیلا اس وقت 620 روپے کا ہو گیا ہے البتہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر دس کلو آٹے کا تھیلا 430 روپے میں دستیاب ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں پنجاب آٹے کی قیمت میں ہونے والے اضافے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومت کو ہدایت کی تھی کہ گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کریں اور یا پھر سبسڈی دیں لیکن عام آدمی کو ہر قیمت پر سستا آٹا فراہم کریں۔

عمران خان نے گزشتہ روز بھی ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری طور پر ملک بھر میں کریک ڈاؤن کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

گندم: برآمد پر پابندی، درآمد کی اجازت

وفاقی حکومت نے ملک میں گندم اور آٹے کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کی خاطر فیصلہ کیا تھا کہ ملک سے گندم کی برآمد کی اجازت نہیں ہو گی لیکن نجی شعبے کو درآمد کرنے کی اجازت ہو گی۔


متعلقہ خبریں