سندھ: کورونا سے مزید 25 افراد جاں بحق، ایک ہزار 140متاثر

کراچی: ملیر میں 44 گھروں کے اطراف اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کراچی: سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 25 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ عالمی وبا سے مزید ایک ہزار 140 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ کورونا سے سندھ میں اموات کی تعداد ایک ہزار 888 تک پہنچ چکی ہے جبکہ صوبے میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار 913 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے 736 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 106 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں