وزیراعظم ملنگ آدمی ہیں، سیکورٹی اخراجات نہیں ہیں۔ قائد ایوان

وزیراعظم ملنگ آدمی ہیں، سیکورٹی اخراجات نہیں ہیں۔ قائد ایوان

اسلام آباد: سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹرڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملنگ آدمی ہیں، شلوار قمیض پہن کرعوام میں گھومتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم کی سیکورٹی کے اخراجات نہیں ہیں۔

صدر عارف علوی نے عمران خان کو ضدی وزیراعظم قرار دے دیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات سینیٹ میں صدارتی خطاب پر بحث سمیٹتے ہوئے کہی۔

ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ عمران خان نے22 سال سیاسی جدوجہد کی جب کہ ملک میں گزشتہ 40 سال سے دو خاندانوں کی سیاسی اجارہ داری قائم تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا اقتدار آمر کے مرہون منت تھا۔

سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ ملک سے دو پارٹی سسٹم کو توڑنا پاکستان تحریک انصاف کی پہلی کامیابی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ جب اقتدار ملا تو بڑے چیلجزتھے لیکن ہم نے مقابلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان دنیا میں تنہائی کا شکار ہوچکا تھا۔

عمران خان اور ایردوان صدی کے عظیم رہنما ہیں، بشری بی بی

ہم نیوز کے مطابق اس موقع پر اجلاس کی صدارت کرنے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے قائد ایوان کو ہدایت کی کہ آپ صدارتی خطاب پر بات کریں۔

ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ ہم نے درآمدات کو کم کیا اورعوام پر ٹیکسز کا کم بوجھ ڈالا۔ انہوں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ جب آپ اقتدارمیں تھے کیا غریب عوام کا احساس تھا؟

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ آپ نے تو عوام کوووٹ کی مشین بنائے رکھا تھا۔

سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری مہم شروع کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ملنگ آدمی ہیں، شلوارقمیض پہن کرعوام میں گھومتے ہیں۔

بھارتی اخبار عمران خان کی کفایت شعاری کا معترف

ہم نیوز کے مطابق سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے سیکورٹی اخراجات نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں