فیفا کا 2022 فٹ بال ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان


فیڈریشن آف انٹر نیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) نے 2022 میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

فیفا کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 2022 فٹ بال ورلڈکپ کی میزبانی قطرکرے گا۔ فٹ بال ورلڈکپ کے میچزموسم سرما میں ہوں گے۔

فیفا کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ورلڈکپ 2022 کا آغاز 21 نومبرسے ہوگا۔ روزانہ گروپ مرحلے کے 4 میچزکھیلےجائیں گے۔ ورلڈکپ کا فائنل18 دسمبر 2022 کو لوسیل اسٹیڈیم میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: میسی نے فیفا پلیئر آف دی ایئرایوارڈ جیت لیا

خیال رہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018 کے فائنل میں فرانس نے کروشیا کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجا تھا۔

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے فائنل میں پہلے ہاف کے اختتام پر فرانس کو ایک کے مقابلے میں دو گول کی برتری حاصل تھی۔

دوسرے ہاف میں پال پوگبا نے میچ کے 59 ویں منٹ میں شاندار گول کر کے فرانس کی برتری 3-1 کر دی تھی۔ اس کے چھ منٹ بعد ہی مپابے نے ایک اور گول کر کے سکور 4-1 کر دیا تھا۔

میچ کے 70 ویں منٹ میں کروشیا کی جانب سے مینڈزوکچ نے گول کر کے اپنی ٹیم کو امید دلائی تھی، تاہم کروشیا مزید کوئی گول کرنے میں ناکام رہا تھا۔

کروشیا کی طرف سے پیراسچ اور مینڈزوکچ نے گول کیے تھے۔ کروشیا کی ٹیم پہلی بار اور فرانس کی ٹیم تیسری بار فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی تھی۔ قبل ازیں فرانس نے 1998 میں فیفا ورلڈ کپ کا فائنل جیت کر عالمی چیمپیئن کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

فرانس نے 1998 کے سیمی فائنل میں کروشیا کو شکست دے کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کیاتھا۔


متعلقہ خبریں