گندم: سندھ سے غیر قانونی طور پر پنجاب منتقل کرنیکی کوشش ناکام

فائل فوٹو


کشمور: گندم کی بڑی مقدارغیر قانونی طور پر منتقل کرنے کی کوشش مقامی انتظامیہ نے ناکام بنا دی۔ گندم کو سندھ سے پنجاب منتقل کیا جا رہا تھا۔

کراچی: گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ

ہم نیوز کے مطابق اسسٹنٹ تحصیلدار کشمور کا کہنا ہے کہ 17 ٹرالرز کے ذریعے گندم کی 20 ہزار بوریاں غیر قانونی طور پر پنجاب منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

اسسٹنٹ تحصیلدار کشمور نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا ہے کہ کارروائی کے دوران 17 ٹرالرز اور 20 ہزار گندم کی بوریاں سرکاری تحویل میں لے لی گئی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق سرکاری تحویل میں لی گئیں گندم کی بوریاں کشمور میں قائم مختلف گوداموں میں منتقل کردی گئی ہیں۔

پنجاب: محکمہ خوراک سرحدوں پہ چوکیاں قائم کرے گا

سندھ سے گندم کی بڑی مقدار پنجاب منتقل کرنے کی غیر قانونی کوشش اس وقت ناکام بنائی گئی جب آج ہی کراچی میں گندم کی فی کلوگرام قیمت میں چار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ شہر قائد میں اس وقت گندم کی فی کلو گرام قیمت 48 روپے ہو گئی ہے۔

کراچی میں اسی طرح آٹے کی فی کلو گرام قیمت میں چھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد دس کلو آٹے کا تھیلا 545 روپے کا ہو گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق شہر کی مارکیٹوں میں چکی کے آٹے کا دس کلو کا تھیلا 620 روپے کا فروخت کیا جارہا ہے۔

پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی ہدایت پر اپریل 2020 میں محکمہ خوراک نے صوبے سے گندم کی غیر قانونی منتقلی روکنے کے لیے سرحدوں پر چوکیاں قائم کرنے کا حکمنامہ جاری کیا تھا۔

پنجاب: اساتذہ کو گندم کی اسمگلنگ روکنے پر مامور کرنےکا فیصلہ

حکومت پنجاب کی جانب سے یہ فیصلہ بھی تین ماہ قبل کیا گیا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے تعطیلات گزارنے والے اساتذہ سے ناکوں پہ ڈیوٹیاں انجام دلوائی جائیں تاکہ وہ گندم کی غیر قانونی منتقلی کو روک سکیں۔


متعلقہ خبریں