پاکستان عراق کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، جنرل باجوہ

پاکستان عراق کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، جنرل باجوہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان عراق کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے چوکنا رہنا ہوگا، جنرل باجوہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انہوں نے یہ بات عراق کے پاکستان میں متعین سفیر حامد عباس سے بات چیت کے دوران کہی۔

عراق کے سفیر نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور خطے میں قیام امن و امان کے لیے پاکستان کی کاوش کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہونے والی بات چیت میں باہمی و علاقائی سیکورٹی اور کورونا وائرس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہمارے شہدا-ہمارے ہیرو: قوم کو بہادر بیٹوں پر فخر ہے، جنرل باجوہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پرعراق کے سفیر حامد عباس سے بات چیت کرتے ہوئے عراق کی سلامتی اورترقی کے لیے ہرممکن تعاون کی پیشکش کی۔

 


متعلقہ خبریں