کراچی: ادارہ فراہمی و نکاسی آب کے سربراہ تبدیل

کراچی: ادارہ فراہمی و نکاسی آب کے عملے کی چھٹیاں منسوخ

کراچی: ادارہ فراہمی و نکاسی آب کراچی ( واٹراینڈ سیوریج بورڈ) کے سربراہ تبدیل کردیے گئے ہیں۔

کراچی: وزیربلدیات نے قلت آب کا ذمہ دار واٹر بورڈ کو قرار دیدیا

ہم نیوز کے مطابق خالد محمود شیخ کو ایک مرتبہ پھر ایم ڈی واٹر بورڈ بنا دیا گیا ہے۔ خالد محمود شیخ حکومت سندھ میں گریڈ 19 کے افسر ہیں۔

چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے ادارہ فراہمی و نکاسی آب کراچی کے سربراہ کی تبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

کراچی میں پانی کے مصنوعی بحران کا انکشاف

ہم نیوز کے مطابق ابھی تک ایم ڈی واٹر بورڈ کا اضافی چارج ڈی ایم ڈی اسد اللہ کے پاس تھا۔

حکومت سندھ کے افسر خالد محمود شیخ محکمہ فنانس کے پرائیویٹ پبلک پارٹیسپیش یونٹ کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔

 پانی کی فراہمی کے لیے قائم واٹر بورڈ کا آن لائن سسٹم ناکام

خالد محمود شیخ اس سے قبل بھی گزشتہ سال مارچ میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) رہ چکے ہیں ۔


متعلقہ خبریں