سندھ: لاک ڈاؤن میں ایک ماہ کی توسیع

جونیئراساتذہ کی بھرتیاں: 99فیصد سے زائد امیدوار ٹیسٹ ہی پاس نہ کر سکے

جونیئراساتذہ کی بھرتیاں: 99فیصد سے زائد امیدوار ٹیسٹ ہی پاس نہ کر سکے


کراچی: حکومت سندھ نے جاری لاک ڈاؤن میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔

پنجاب: لاک ڈاؤن میں15روز کی توسیع

ہم نیوز کے مطابق لاک ڈاؤن میں توسیع 15 اگست تک کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات سمیت پارکس بھی 15 اگست بند رہیں گے۔

‏اسلام آباد :اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کیسز میں 90 فیصد کمی

ہم نیوز کے مطابق نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام مزارات بند ہوں گے، ہر قسم کی تقاریب پر پابندی ہو گی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی مزید ایک ماہ بند رہے گی۔

حکومت سندھ نے یکم جولائی 2020 کو صوبے میں جاری لاک ڈاؤن میں 15 جولائی تک کی توسیع کی تھی۔

امریکہ: کورونا کیسز بڑھنے کی وجہ لاک ڈاؤن نہ کرنا ہے، ڈاکٹر فاؤسی

اس ضمن میں جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ ہفتے میں دو دن کاروبار مکمل طور پر بند رہے گا۔ ہفتے اور اتوار کے دنوں میں سبزی فروشوں کے علاوہ کسی دوسرے کاروبار کو کھلنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں واضح تھا کہ تعلیمی ادارے، شادی ہالز، بزنس سینٹرز، ایکسپو ہالز اور عوامی مقامات بدستور بند رہیں گے۔

عالمی ادارہ صحت کا انتباہ: متعدد ممالک کی سمت درست نہیں

نوٹی فکیشن میں ہوم ڈلیوری کی سہولت گیارہ بجے تک حاصل کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

حکومت سندھ نے واضح کردیا تھا کہ صوبے میں کھیلوں کی تمام سرگرمیاں خواہ وہ ان ڈورہوں یا آؤٹ ڈور بند رکھی جائیں گی۔ اسی طرح جم اور کلبوں پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔

پشاور کے مزید 3 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

صوبائی محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کاروبار کے اوقات کار صبح چھ سے شام سات بجے تک مختص کیے گئے تھے لیکن میڈیکل اسٹوروں اوردودھ، دہی و پرچون کی دکانوں کو اس سے استشنیٰ دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں