عالمی ہوا بازی میں پاکستان کی ایک درجے تنزلی

عالمی ہوا بازی میں پاکستان کی ایک درجے تنزلی

واشنگٹن: امریکہ نے عالمی ہوا بازی میں پاکستان کی ایک درجے تنزلی کردی ہے۔ امریکی ایوی ایشن ادارے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے پاکستان کو کیٹگری 2 میں شامل کردیا ہے۔

پی آئی اے: امریکہ نے فضائی آپریشن پر پابندی عائد کردی

ہم نیوز کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا اس ضمن میں مؤقف ہے کہ پاکستان، انٹرنیشنل ایوی ایشن آرگنائزیشن کے سیفٹی معیار پہ پورا نہیں اترتا ہے۔

کیٹگری ون میں ان ممالک کو شامل رکھا جاتا ہے جن کی ایوی ایشنزعالمی قواعد و ضوابط کے مطابق ہوتی ہیں۔ آئی سی اے او ایوی ایشن سے متعلق اقوام متحدہ کے ماتحت ٹیکنیکل ایجنسی ہے۔

پی آئی اے پروازوں پر پابندی: پاکستان کا یورپی یونین میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

جن ممالک کی ایوی ایشنز کو کیٹگری ٹو میں شامل رکھا جاتا ہے انہیں امریکہ میں نئی خدمات پیش کرنے کی اجازت نہیں ہوتی ہے۔

کیٹگری 2 میں شامل ہونے کے بعد سی اے اے کے پاس رجسٹرڈ فضائی کمپنیاں امریکہ میں صرف محدود پیمانے کا آپریشن جاری رکھ سکتی ہیں۔ ان کمپنیوں کو امریکہ میں رجسٹرڈ کسی بھی کمپنی کے ساتھ کوڈ شیئرنگ کی اجازت نہیں ہو گی۔

امریکہ اور پاکستان کے درمیان اس وقت شیڈول پروازیں نہیں ہیں۔

پی آئی اے: اندرون ملک پروازوں کے کرائے میں تاریخی کمی

امریکہ نے گزشتہ دنوں پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پروازوں پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔


متعلقہ خبریں