سندھ: قربانی کی کھالیں جمع کرنے سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

کراچی: سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، چھ ارب 47 کروڑ کا بجٹ منظور

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ  نے عید الاضحیٰ پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔

راولپنڈی میں بلا اجازت کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد

ہم نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت متعلقہ کمشنر یا ڈپٹی کمشنر کی اجازت کے بغیر کھالیں جمع کرنے پر پابندی ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پہ پابندی ہو گی۔ قربانی کی کھالیں وہ تمام ادارے جمع کرسکیں گے جنہیں گزشتہ برس کھالیں جمع کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

قربانی کے جانوروں کا سجاوٹی سامان بھی مہنگا

ہم نیوز کے مطابق نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرڈ مدارس ، فلاحی ادارے اوردیگرافراد کمشنر یا ڈپٹی کمشنر کی اجازت سے بھی کھالیں جمع کرنے کے مجاز ہوں گے۔

صوبائی محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ کھالیں جمع کرنے کے لیے کیمپس اور بینرز لگانے پر مکمل پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کھالیں جمع کرنے کے لیے کسی بھی طرح کے پرچم یا لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کو ممنوع قرار دیا ہے۔ عید الاضحیٰ کے ایام میں ہر طرح کا اسلحہ لے کر چلنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

’ حکومت کا عید الاضحیٰ پر قربانی کو محدود یا ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں‘

ہم نیوز کے مطابق نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کھالیں جمع کرنے والے افراد کے پاس قومی شناختی کارڈ کا موجود ہونا لازمی ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ضلعی انتظامیہ پوری طرح سے متحرک ہوں گے۔

عمران خان : سانپ کی کھال والی ’عید چپل‘ وائلڈ لائف لے گیا

ہم نیوز کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں