آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز کا آج سے ہڑتال  کا اعلان


آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز کا آج سے ہڑتال کا اعلان

آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز کا آج سے ہڑتال کا اعلان

Posted by HUM News on Wednesday, July 15, 2020

کراچی: آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز نے آج سے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال  کا اعلان کر دیا۔

آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشنز نے اعلان کیا ہے کہ آج بروز جمعرات سے ملک بھر میں تیل کی ترسیل مکمل طور پر بند کی جا رہی ہے۔

صدر آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عابد آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارے مسائل حل نہیں ہو رہے اس لیے ملک بھر میں تیل کی ترسیل غیر معینہ مدت کے لیے بند کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہوائی جہازوں، پیٹرول پمپس سمیت کسی بھی شعبے کو تیل کی سپلائی نہیں کی جائے گی۔

عابد آفریدی نے کہا کہ انکم ٹیکس میں اضافہ کسی صورت منظور نہیں ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کورونا صورتحال میں انکم ٹیکس کو 3 فیصد کر دیا ہے جسے 2 فیصد پر برقرار کیا جائے۔ صوبائی سروس اور ٹول ٹیکسز کو فی الفور ختم کیا جائے۔

عابد آفریدی نے مطالبہ کیا کہ یکم نومبر 2019 سے اب تک کرایوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا ہے اس میں اضافہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شعیب اشرف نے بھی کہا کہ یکم جولائی 2020 سے لگائے گئے ٹول ٹیکس کو واپس لیا جائے۔ وائٹ آئل پائپ لائن کے آنے کے بعد ہمیں اس میں سرمایہ کاری سمیت کاروبار کی بھی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کمرشل لوڈنگ کو فی الفور بند کیا جائے اور پرانے طرز کی گاڑیوں کے حوالے سے پالیسی واضح کی جائے۔


متعلقہ خبریں