کراچی میں آٹا چھ روپے فی کلو مزید مہنگا ہو گیا


گندم کی قیمت میں اضافےکےباعث فی کلو آٹے کی قیمت میں 6 روپےکااضافہ کردیا گیا ہے

گندم کی قیمت میں اضافےکےباعث فی کلو آٹے کی قیمت میں 6 روپےکااضافہ کردیا گیا ہے

Posted by HUM News on Wednesday, July 15, 2020

کراچی: کراچی میں آٹا 6 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا۔ چکی آٹے کے تھیلے کی قیمت 620 روپے ہو گئی۔

چینی اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب آٹے کا نمبر آ گیا۔ حکومت نے آٹے کی قیمت بڑھا کر غریب عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا۔ فائن آٹا 55 روپے فی کلو، چکی کا آٹا 62 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

فائن آٹے کے 10 کلوتھیلے کی قیمت 445 روپے جبکہ چکی کے آٹے کے تھیلے کی قیمت 620 روپے ہو گئی ہے۔

کراچی کے شہری کہتے ہیں کہ کوئی ریلیف تو نہ ملا لیکن آئے دن مہنگائی کے تحفے مل رہے ہیں جبکہ دکانداروں نے گندم کی قیمت میں اضافے کو وجہ قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز کا آج سے ہڑتال  کا اعلان

شہری کہتے ہیں کورونا بحران میں ریلیف تو نہ ملا لیکن مہنگائی کا ایک اور تحفہ ضرور مل گیا جبکہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ فلور مل والوں کے فون آ رہے ہیں کہ گندم مہنگی ہونے کے وجہ سے ایک قیمت طے نہیں ہو رہی ہے جس کی وجہ سے بار بار آٹے کی قیمت میں اضافے ہو رہا ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی 10 کلو آٹے کا تھیلا 430 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں