چینی کی قیمت میں 2روپے فی کلو اضافہ

sugar mills

لاہور: سرکاری نرخ پر چینی کی دستیابی تو دور کی بات ہول سیل مارکیٹ میں چینی کے ریٹ مزید دو روپے بڑھ گئے ہیں۔

لاہورمیں فی کلو چینی پچاسی سے نوے روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔

نمائندہ ہم نیوز نے بتایا کہ انتظامیہ کے کریک ڈاؤن کے باوجود بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت اکیاسی سے تراسی روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے چینی کا ریٹ ستر روپے مقرر کیا ہے تاہم شہر میں کسی بھی دکان پر سرکاری نرخوں پر چینی نہیں مل رہی۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کی قیمت بڑھ گئی

شہریوں کا کہنا ہے کہ چینی سستی ہونے کی بجائے نرخ بڑھ گئے ہیں۔ سب دکانوں کا اپنا اپنا ریٹ ہے کوئی بھی چیز سستی نہیں ملتی بس صرف اعلانات ہوتے ہیں۔

ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے تاجروں کا کہنا تھا کہ ستر روپے کلو چینی فروخت کروانے کیلئے سپلائی انتظامیہ خود دے۔ ہم کیسے اور کہاں سے بیچیں چینی اس ریٹ پر، اس ریٹ سے زیادہ تو اکبری منڈی ہول سیل میں بھی نہیں ملتی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز منافع خووں کیخلاف تین سو54 کارروائیاں کی ہیں۔ پچاس ہزار جرمانہ عائد کر کے چھ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی کے پہلے ہفتے میں مہنگائی میں 0.98 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 2روپے 14پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 7 روز میں چینی 80روپے 82 پیسے سے 82روپے 96 پیسے فی کلوہوگئی۔ جون میں چینی 24 پیسےفی کلو مہنگی ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں