ٹام ہینکس کی فلم گرے ہاؤنڈ چھا گئی

  ٹام ہینکس کی فلم گرے ہاؤنڈ چھا گئی

فائل فوٹو


سپر اسٹار ٹام ہینکس کی فلم گرے ہاؤنڈ نے ریلیز کے ساتھ شائقین کے دلوں میں گھر کر لیا ہے۔

فلم نے ایپل ٹی وی پلس پر سارے ریکارڈ توڑ دیئے، کورونا کی وجہ سے صرف آن لائن ریلیز ہونے والی فلم نے کروڑوں کا بزنس کر لیا۔

پرستار ہوجائیں تیار۔آرہی ہے ان کی جنگ و جدل کے واقعات سے سجی نئی تھرلر مووی گرے ہاؤنڈ۔ جس کا پہلا ٹریلر پیش کردیا گیا ہے۔

گرے ہاؤنڈ کی کہانی دوسری جنگ عظیم کے سچے واقعے کے گرد گھومتی ہے۔ یہ فلم امریکی بحریہ کی داستان ہے جس کی سربراہی ٹام ہینکس کررہے ہیں۔

فلم کے دوران اتحادی فوجیوں کی رہنمائی کے لیے انہیں ایک کٹھن اور مشکل فیصلہ کرنا پڑ جاتا ہے۔ ایکشن، ایڈونچر اور تھرلر سے بھرپور اس فلم کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ فلم میں ٹام ہینکس کے علاوہ دیگر معروف ہالی ووڈ ستاروں نے بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

کہانی امریکی بحریہ کے ایسے کپتان کے گرد گھومتی ہے جو اتحادیوں کے ساتھ مل کر مخالفوں کی جانب پیش قدمی کرتا ہے۔ اس جستجو میں مشکلات تب پیش آتی ہیں جب ان کا اتحاد غلط فہمیوں کی بنا پر ٹوٹنے لگتا ہے۔ ٹام ہینکس مرکزی کردار میں ہیں جو کررہے ہیں اس اتحاد کو قائم رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں