فہمیدہ مرزا کیساتھ چپقلش، ایک اور سیکرٹری عہدے سے فارغ


https://www.facebook.com/HUMNewsPakistan/videos/281260416542329/

اسلام آباد: وفاقی وزیرسے اختلافات پرسیکرٹری بین الصوبائی رابطہ امور محمد علی شہزادہ کوعہدے سے ہاتھ دھونا پڑگئے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا اور ان کے سیکرٹری کے درمیان اسپورٹس فیڈریشن کو فنڈز کی فراہمی کے معاملے پرچپقلش چل رہی تھی۔ محمد علی شہزادہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ہم نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ کے وزیراور سیکرٹری میں اختلافات چل رہے تھے۔ سیکرٹری کھیلوں سے متعلق بنائی گئی ٹاسک فورس پرعملدرآمد پرزور دیتے رہے۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری کومالی سال ختم ہونے سے پہلےاسپورٹس فیڈریشنز کو فنڈز کے اجرا پراعتراض تھا۔ سیکرٹری نے 40 میں سے 18 فیڈریشنزکوفنڈزکی فراہمی کے طریقہ کار پربھی سوال اٹھایا۔

اطلاعات ہیں کہ سیکرٹری نے فنڈزکی فراہمی رکوانے کےلیے وفاقی وزیرکو 2 خط لکھے۔ وفاقی وزیرفہمیدہ مرزا کو مالی معاملات پرسیکرٹری کی مداخلت ناگوار گزری۔

وفاقی وزیر نے سیکرٹری سے سوال کیا کہ فنڈز جاری کرنے سے آپ کوکیا مسئلہ ہے؟  فہمیدہ مرزا نے سیکرٹری کو 2 ہفتے سے وزارت کے امور سے علیحدہ کردیا تھا۔

اطلاعات ہیں کہ فہمیدہ مرزا نے وزیراعظم سے سیکرٹری کو ہٹانے کےلیے درخواست بھی کررکھی تھی۔ فہمیدہ مرزا کے وزارت سنبھالنے کے بعد تیسرے سیکرٹری کا ہٹایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں