حکومتی پالیسیوں میں غریب طبقے پر توجہ دی جا رہی ہے، شبلی فراز


وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز کی میڈیا سے گفتگو

وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز کی میڈیا سے گفتگو

Posted by HUM News on Thursday, July 16, 2020

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسیوں میں غریب طبقے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے وزیر اعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بہترین حکمت عملی سے کورونا سے نمٹنے کی کوشش کی جبکہ کورونا کے دوران سب سے زیادہ کمزور طبقہ متاثرہوا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے شعبہ تعمیراتی کی ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے اور ملک میں کورونا کی وجہ سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم کی زیرصدارت ہونے والے اہم اجلاس میں شعبہ تعمیرات کے سرمایہ کاروں کی تجاویز پر بات ہوئی اور تعمیراتی منصوبوں سے متعلق بیرون ملک روڈ شو کی تجویز آئی ہے کیونکہ تعمیراتی شعبوں کے اثرات دیگر شعبوں پر پڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں میں غریب طبقے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ غریب آدمی کو بینک سے قرضہ لینے کے لیے مشکلات پیش آتی ہیں اس لیے حکومت بینکوں سے قرض کی اقساط کی ادائیگی کے لیے کام کرے گی کیونکہ قرض کی اقساط کی آسان ادائیگی ہوگی تو غریب گھر تعمیر کرا سکے گا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ 5 مرلہ گھر کی تعمیر کے لیے مارک اپ 5 فیصد رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں استعفیٰ دے دوں گا، ڈاکٹر عامر لیاقت

ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے فنڈز کو بڑھا کر 230 ارب روپے کر دیا گیا ہے جبکہ احساس کفالت پروگرام کو بین الاقوامی سطح پر پزیرائی ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام بہترین منصوبہ ہے اور ہر صوبے کے لوگ اس پروگرام سے مستفید ہوں گے۔ بعض لوگوں کو رقم کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ وزیر اعظم نے بار بار کہا ہے کہ میرٹ کے مطابق کام کیا جائے۔


متعلقہ خبریں