علی زیدی نے شوکت خانم فنڈ ریزنگ کے 3 ملین ڈالر اپنے اکاوَنٹ میں ڈالے، سعیدغنی


کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے شوکت خانم فنڈ ریزنگ کے تین ملین ڈالر اپنے اکاوَنٹ میں ڈالے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعیدغنی نے کہا کہ لیاری امن کمیٹی سے رابطے کیلئے علی زیدی، صدر عارف علوی اور گورنر عمران اسماعیل نے کمیٹی بنائی۔ عزیربلوچ کوپی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔

رہنماپیپلزپارٹی سعیدغنی نے کہا کہ کراچی میں اس حوالے سے پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پرمیٹنگ بھی ہوئی۔ عارف علوی کے گھر پربھی ایک میٹنگ ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ لیاری امن کمیٹی کےلوگ ان کے جلسوں میں شرکت کریں توٹھیک اگرہم ملے توغلط۔

سعیدغنی نے کہا کہ حکومت جس چیزکانوٹس لیتی ہےوہ مہنگی ہوجاتی ہے۔ پیٹرول، چینی اورادویات کا نوٹس لیا تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

مزید پڑھیں: ارشد پپو قتل کیس : عزیر بلوچ  اپنے اعترافی بیان سے مکر گئے

انہوں نے کہا کہ اگرثبوت ہیں کہ میرابھائی جرائم پیشہ افرادکی سرپرستی کررہےہیں توسزادی جائے۔ میراجرم ہے کہ اپنےعلاقے میں منشیات کے کاروبار کی شکایات کی۔ دوسراجرم یہ ہے کہ آئی جی اےڈی خواجہ سے ماورائے عدالت قتل کی شکایت کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا تھا کہ کراچی میں پی ٹی آئی کے دھرنوں میں لیاری امن کمیٹی کے لوگ شریک ہوتے رہے ہیں، حبیب جان نے تمام باتوں کی تصدیق کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عارف علوی،عمران اسماعیل اور علی زیدی نے 3 رکنی کمیٹی بنائی جنہیں امن کمیٹی کو پی ٹی آئی میں شامل کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ حبیب جان نے بتایا ہے کہ  پی ٹی آئی کے دھرنے امن کمیٹی کی وجہ سے کامیاب ہوئے جبکہ علی زیدی نے 2014 میں تصدیق کی تھی کہ لیاری امن کمیٹی کے خلاف سیاسی مقدمات بنائے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ امن کمیٹی سے ملاقاتوں میں عارف علوی،عمران اسماعیل اورعلی زیدی شامل رہے، ثابت ہوا جو میں کہہ رہا ہوں وہ درست ہے جبکہ علی زیدی جھوٹ بول رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں