کراچی: شہریوں کے لیے اچھی خبر، بجلی مہنگی نہ کرنے کا فیصلہ


کراچی:  شہر قائد کے رہائشیوں کے لیے اچھی خبر آگئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں بجلی کے نرخ فوری طور پرنہ بڑھانے کی ہدایت کردی ہے۔

نیب نے کے الیکٹرک کے خلاف انکوائری شروع کردی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ ہدایت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے دی۔

وزیراعظم کی جانب سے دی جانے والی ہدایت کے بعد کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرامین الحق نے ٹیرف بڑھانے کے فیصلے کو مؤخر کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

ای سی سی نے کے الیکٹرک صارفین کے  لیے بجلی دو روپے 79 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال جنوری میں نیپرا کی سفارشات کے مطابق ملک بھر میں ٹیرف میں اضافہ کیا گیا تھا لیکن اس وقت کے الیکٹرک کے ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔

گورنر سندھ: کے الیکٹرک کی زائد بلنگ، آڈٹ کرانے کا مطالبہ

وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ میں کہا گیا کہ اس وقت وفاقی حکومت کو اوسطاً تین سے چار ارب روپے ماہانہ کی سبسڈی دینا پڑ رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کے الیکٹرک ٹیرف کے سے متعلق تمام حقائق عوام کے سامنے رکھے جائیں اور کے الیکٹرک کے ٹیرف کو یکساں سطح پر لانے کے لیے مرحلہ وار اضافہ کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام پر اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر صدارتی خطاب میں کہا کہ ایل پی جی صارفین کو ریلیف فراہم کرنے سے متعلق جامع منصوبہ بندی کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی آبادی کا بڑا حصہ اپنی ضروریات کے لیے ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبور ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ گیس کی قیمتوں میں تعین کے مسئلے کے پائیدار حل کے لیے مشاورت کی جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر متعلقہ حکام سے کہا کہ اجتماعی حکمت عملی سے مسئلے کا مستقل بنیادوں پر حل تلاش کیا جائے۔

سی ای او کے الیکٹرک کا کراچی میں لوڈشیڈنگ کا اعتراف

ہم نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو دی جانے والی بریفنگ میں حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ملکی سطح پر گیس کی پیداوار ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی ہے۔

وزیراعظم کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے گیس درآمد کی جا رہی ہے۔ انہیں آگاہی دی گئی کہ مقامی گیس اور درآمد شدہ گیس کی قیمتوں میں واضح فرق بھی موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق بریفنگ میں عمران خان کو آگاہ کیا گیا کہ ملک میں 27 فیصد آبادی کو پائپ لائن کے ذریعے گیس فراہم کی جا رہی ہے جب کہ دیگر آبادی ایل پی جی سلنڈرز استعمال کر رہی ہے۔

کے الیکٹرک: رہائشی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا عندیہ دیدیا

ہم نیوز کے مطابق اعلیٰ حکام نے دوران بریفنگ بتایا کہ ایل پی جی سلنڈرز گیس کی قیمت پائپ لائن سے فراہم کی جانے والی گیس سے زیادہ ہے۔


متعلقہ خبریں