میگا ہٹ فلم “پرواز ہے جنون” گھروں کی زینت بننے کے لیے تیار


اسلام آباد:  ہم نیٹ ورک کے بینر تلے بننے والی میگا ہٹ فلم پرواز ہے جنون ایک اور پرواز کیلئے تیار، بہت جلد لوگ ایکشن سے بھر پور فلم اپنے گھر پر دیکھ سکیں گے۔

سپر ہٹ فلم کیلئے کرنا ہو گا بس کچھ دنوں کا اور انتظار، ایکشن، رومانس اور زبردست لوکیشن پر مقبول گانوں کے تڑکے کے ساتھ بنی ہوئی فلم کا ورلڈ ٹی وی پریمئیر بہت جلد صرف ہم ٹی وی پر  پیش کیا جائے گا۔

فلم پرواز ہے جنون مومنہ درید نے پروڈیوس کی اورمومنہ اینڈ درید فلمزکے بینرتلے تیارکی گئی ہے جبکہ فلم کے تقسیم کار ہم فلمز ہیں۔

یاد رہے کہ پرواز ہے جنون سعودی عرب میں بھی کمرشل بنیادوں پر ریلیز کی جانے والی پہلی پاکستانی فلم ہے۔

پرواز ہے جنون مومنہ درید کی پہلی فلم بن روئے کے بعد بڑی فلم ہے، فلم بن روئے نے پاکستانی فلموں کے لئے مشرق وسطیٰ ،یو کے، یو ایس اے اور آسٹریلیا کے دروازے کھولے تھے۔

مزید پڑھیں: ہم فلمز کی نئی پیشکش ’ سچ ‘ نے مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیئے

واضح رہے کہ 2018 میں پاک فضائیہ کے اشتراک سے بنائی گئی مومنہ اینڈ درید پروڈکشنز کی فلم ’پرواز ہے جنون‘ کا گزشتہ روز سعودی عرب میں کامیاب پریمیئرہوا تھا۔

سعودی عرب میں پاکستان کی پہلی کمرشل فلم ’ پرواز ہے جنون‘ کے پریمیئر میں فلم کی مرکزی کاسٹ ہانیہ عامر اور حمزہ علی عباسی نے شرکت کی اس کے علاوہ ہم ٹی وی نیٹ ورک کے سی ای او درید قریشی بھی فلم کے پریمیئرکی تقریب کا حصہ بنے تھے۔

گوگل کی ملکیتی ویڈیو ویب سائٹ یوٹیوب پر فلم کے ٹیزرز اور پرومو کے بعد ’پرواز ہے جنون‘ کے مختلف مناظر کو بھی شائقین کی جانب سے خوب سراہا گیا جس کا ثبوت ان ویڈیو کلپس کے بہترین ویوز کی صورت موجود ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور فیس بک پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور فلم ناقدین نے ’پروز ہے جنون‘ کی کہانی اور اس کی پکچرائزیشن کی تعریف کی ہے۔


متعلقہ خبریں