عالمگیر خان نے سی ای او ’’کے الیکٹرک‘‘ کے گھر کی بجلی کاٹنے کا اعلان کر دیا


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ’’کے الیکٹرک‘‘ مونس علوی کے گھر کی بجلی کاٹنے کا اعلان کر دیا۔

اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سی ای او ’’کے الیکٹرک‘‘ کا گھر تلاش کر رہا ہوں، احتجاجاً اس کے گھر کی بجلی منقطع کروں گا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں کے الیکٹرک کے ساتھ جو معاہدے ہوئے ان پر نظرثانی کی جائے، بتایا جائے گزشتہ سال فرنس آئل کیوں نہیں منگوایا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ ’’کے الیکٹرک‘‘ کے ایم ڈی کو بلایا جائے اور کمیٹی میں پوچھا جائے۔

عالمگیر خان نے کہا کہ عوام کے الیکٹرک کے ملازمین کو احتجاجا کھمبوں سے باندھ رہے ہیں۔ ایک پارٹی کے چیئرمین نے پریس کانفرنس میں ایف آئی اے رپورٹ لہرائی لیکن انہوں نے ایف آئی اے رپورٹ کو پڑھا نہیں۔ اس میں ان کی حکومت کے کارنامے درج ہیں۔ کے الیکٹرک کی پیپلزپارٹی نے نجکاری کی۔

مزید پڑھیں: کراچی: شہریوں کے لیے اچھی خبر، بجلی مہنگی نہ کرنے کا فیصلہ

عالمگیر خان نے کہا کہ کراچی میں عوام کے الیکٹرک اور کے الیکٹرک عوام کیخلاف ایف آئی آر کاٹ رہا ہے۔ کراچی میں بجلی کا بحران پریشان کن ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرمملکت پارلیمانی امورعلی محمدخان نے کہا کہ ہمارے ممبر نے کالاباغ ڈیم کی بات کی ہے یہ ان کی ذاتی رائے ہے۔ جب تک چاروں صوبےراضی نہیں ہونگےاس وقت تک ڈیم نہیں بنائیں گے۔

علی محمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بھی تمام صوبوں کوساتھ لیکر چلیں گے۔ ایسےمنصوبے جن میں ایشوزنہیں ہیں ان کومکمل کیا جائےگا۔ مہمند ڈیم کے بعد دیامر بھاشا ڈیم حکومت کا دوسرا بڑا منصوبہ ہے۔ ایک قابل جج گزرے ہیں جوڈیم کے بھی کافی حمایتی تھے۔

انہوں نے کہا کہ اردوہماری قومی زبان ہے۔ انگریزی زبان بطورمیڈیم استعمال کی جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں