نجی تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر سے ہر صورت کھولا جائے گا،فواد چودھری

فلم پروڈیوسرز کی فواد چودھری سے ملاقات، فلم پالیسی کو حتمی شکل دے دی گئی

اسلام آباد:  وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر سے ہر صورت میں کھولا جائے گا۔

حکومت کا15ستمبر سے تعیلمی ادارے کھولنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ یقین دہانی آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن (اپسما) کے وفد سے ملاقات کے دوران کرائی۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری سے اپسما کے 13 رکنی وفد نے اپنے ڈویژنل صدرابراراحمد خان کی قیادت میں ملاقات کی۔

ہم نیوز کے مطابق ملاقات میں اپسما کے وفد نے وفاقی وزیرسےاسکول کھولنے سے متعلق 14 نکاتی ایجنڈے پر بات چیت کی۔

وفاقی وزیرسے اپسما کے وفد نے نجی اداروں کو ایس اوپیزکے ساتھ فوری طورپرکھولنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ نجی اداروں کے اساتذہ کو بھی احساس پروگرام میں شامل کیا جائے۔

ہم نیوز کے مطابق دوران گفتگو اپسما کے وفد نے نجی اسکولوں کو مالی مدد دینے کی بھی درخواست کی۔

حالات نارمل ہونے تک اسکولز نہیں کھولیں گے، وزیرتعلیم پنجاب

اپسما کے وفد نے وفاقی وزیر سے کہا کہ اگر نجی تعلیمی اداروں کی مالی مدد نہ کی گئی اور انہیں جلد نہ کھولا گیا تو 80 فیصد اداروں کے بند ہونے کا خدشہ ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے سئانس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اس موقع پر کہا کہ نجی اسکولوں کی تعلیم کے میدان میں کارکردگی اور ان کے کردار سے پوری طرح آگاہ ہیں۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے ملاقات کرنے والے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ نجی تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر سے ہرصورت کھولا جائے گا۔

15 ستمبر کو اسکول کھولنے کی تاریخ مشروط ہے، سعید غنی

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایک ہفتہ قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 15 ستمبر سے اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس سے قبل اگست کے پہلے اور تیسرے ہفتے میں تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر دوبارہ نظرثانی کریں گے۔

 


متعلقہ خبریں