اسلام آباد، کراچی کے بعد سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے۔ اسد عمر

اسلام آباد، کراچی کے بعد سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے۔ اسد عمر

کراچی: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے انکشاف کیا ہے کہ پورے ملک میں کراچی کے بعد سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کا حق ہے کہ وفاق انہیں ہر طرح کی سہولتیں مہیا کرے۔

اسلام آباد: تین لاکھ کے قریب آبادی کورونا سے متاثر، سروے میں انکشاف

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات بی – 17 میں 132 کے وی کے گریڈ اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پرکہی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ علاقہ مکینوں کو گرمیوں میں کم وولٹیج جیسے مسائل کا سامنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ گریڈ اسٹیشن منصوبہ بجلی کی رسد و استحکام اورتکنیکی خرابیوں کودورکرنے میں معاون و مددگار ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کےشہریوں کے معیارزندگی کوبہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا ہے، اسد عمر

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ 40 کروڑکی لاگت سے بنا یہ گریڈ اسٹیشن 38000 صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں فیڈرزکی تعمیرسے آئندہ دس سال کے لیے ٹریپنگ اور اوورلوڈنگ کے مسائل حل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گھروں کے اوپرسے گزرتی تاروں کو پہلی مرتبہ حکومتی خرچ پر ہٹایا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسدعمرکا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لائیں گے۔

اسلام آباد: انتظامیہ کا کورونا کیسز میں اضافے کے ساتھ لاک ڈاؤن بڑھانے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ اس مرتبہ کورونا کی وجہ سے ہمیں اپنے ترقیاتی بجٹ میں 170 ارب روپے کی کمی کرنا پڑی ہے لیکن آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس کمی کو پورا کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں