کراچی: رینجرز اور پولیس کا مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن


کراچی: رینجرز اور پولیس اس وقت شہر کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کومبنگ آپریشن کررہی ہیں۔

کراچی: شہریوں کے لیے اچھی خبر، بجلی مہنگی نہ کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق کومبنگ آپریشن شہر قائد کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا جا رہا ہے۔

رینجرز ترجمان کے مطابق آپریشن کے علاقوں میں گلیوں کی مکمل ناکہ بندی کی گئی ہے اور گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔

اسلام آباد، کراچی کے بعد سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے۔ اسد عمر

ہم نیوز نے رینجرز ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ مشتبہ افراد کے لیے بائیو میٹرک ویری فکیشن کا عمل بھی کیا جا رہا ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں کیے جانے والے کومبنگ آپریشن میں رینجرزکا موٹرسائیکل اسکواڈ اور النسا ریپڈ ایکشن فورس بھی شریک ہے۔

کراچی میں آٹا چھ روپے فی کلو مزید مہنگا ہو گیا

ہم نیوز کے مطابق کومبنگ آپریشن کے دوران علاقوں میں آنے والے افراد سمیت گاڑیوں کی بھی چیکنگ کی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں