ایف بی آر کو 50 ملین تک کے تمام انکم ٹیکس ری فنڈ کے اجرا کی ہدایت

فوٹو: فائل


اسلام آباد: مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت معیشت سے متعلق اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو 50 ملین تک کے تمام انکم ٹیکس ری فنڈ کے اجرا کی ہدایت کردی گئی۔

مشیرخزانہ نے کہا کہ آئندہ چند ماہ میں فنڈز کلیئرکر کے بقیہ ری فنڈز سے متعلق حکمت عملی وضع کی جائے۔ تمام ری فنڈز نئے یا پرانے بغیرکسی حجت کے کلیئرکرنے کی پالیسی پرعمل کیا جائے۔

مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ گزشتہ سال 140 ارب کے ری فنڈزجاری کیے گئے۔ ری فنڈز کی مد میں آئندہ دو ہفتوں میں 40 ارب روپے تک کے ری فنڈ جاری ہوں گے۔

مشیرخزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں گیس اور پاورسیکٹرمیں سبسڈی اور زیرو ریٹڈ برآمدی شعبے کے امور پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں گیس اور پاورسیکٹر کیلئے 20 ارب کی سبسڈی کیلئے الگ سےاجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ 22 اپریل کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا تھا کہ سیلز اور انکم ٹیکس ریفنڈز براہ راست ٹیکس گزاروں کے اکاوَنٹس میں ٹرانسفر کرنے کا نظام تشکیل دے دیا گیا ہے۔

ترجمان ایف بی آر  نے کہا تھا کہ تمام ٹیکس گزار اپنے پروفائل کو اپڈیٹ کریں۔ بینک اکاوَنٹس کے ساتھ آئی بی اے این نمبر بھی فراہم کریں۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق سیلزاورانکم ٹیکس ریفنڈز کے چیک براہ راست ٹیکس گزاروں کے اکاوَنٹس میں بھیجے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: ایف بی آر کا سیلز، انکم ٹیکس ریفنڈز براہ راست بینک اکاونٹس میں ٹرانسفر کرنے کا فیصلہ

ترجمان ایف بی آر کے مطابق برآمدکنندگان کے بینک اکاوَنٹ میں کسٹمز ڈیوٹی ڈرابیک کی آن لائن ادائیگی کیلئے بھی نظام تشکیل دے دیا ہے۔ برآمدکنندگان بینک اکاوَنٹ کے ساتھ آئی بی اےاین نمبربھی فراہم کریں۔


متعلقہ خبریں