حکومت گرانے کا منصوبہ ہمارا نہیں تھا، لیگی رہنما محمد زبیر

حکومت گرانے کا منصوبہ ہمارا نہیں تھا، لیگی رہنما محمد زبیر

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما محمد زبیر نے واضح طور پر کہا ہے کہ حکومت  گرانے کا منصوبہ ہمارا نہیں تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب بھی تبدیلی آئے گی تو وہ انتخابی عمل کے ذریعے ہی آئے گی۔

2018 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کو مرضی کی وکٹ دی گئی، خواجہ آصف

انہوں نے یہ بات ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان ٹونائٹ‘ میں میزبان ثمر عباس کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہی۔

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارے جو ناراض رہنما ہیں ان کی مسائل حل ہونے چاہئیں۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما محمد زبیر نے ارباب اقتدار پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار انٹرویو تک تو دے نہیں سکتے ہیں۔

مولانا جے آئی ٹی کے آتے ہی پراجیکٹ لینے پہنچ گئے، مراد سعید

پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں شریک پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کمزوراورتقسیم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کو بھی ہٹانےکی کوشش کی تھی لیکن ناکامی ہوئی تھی۔

سابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی الگ الگ رائے اور سوچ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایم ایل (ن) کی قیادت اس وقت لندن میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے احتساب کے عمل کو سیاسی بنایا گیا ہے۔ اقتصادی صورتحال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت متاثرہوئی ہے۔

مسئلہ مائنس آل سے حل ہوگا، ن لیگی رہنما

پی ٹی آئی کے رہنما ہمایوں اخترخان نے حکومتی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری کوفروغ دینے کے لیے ہم نے پالیسی بنائی اور کسانوں کو پیکج دیا۔

پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں پی پی کی رہنما شہلا رضا نے استفسار کیا کہ کیا وزیراعلیٰ پنجاب کو ہٹانے سے چینی اور آٹے کی قیمتیں کم ہو جائیں گی؟

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ پاس ہونے کے بعد سے مہنگائی میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں رہ کر صرف ایشوز کو ہائی لائٹ کیا جاتا ہے۔

پی پی رہنما شہلا رضا نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ اپوزیشن کا کام حکومت گرانا نہیں ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عوامی ایشوز پرآواز اٹھا رہی ہے۔

حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام، 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

پروگرام پاکستان ٹونائٹ کے میزبان ثمر عباس کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں ن لیگ کے ناراض رکن اسمبلی نشاط ڈاہا نے کہا کہ اب تک میں مسلم لیگ ن میں ہی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری قیادت کو چند رہنماؤں نے گھیرا ہے جب کہ ہمیں لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے۔

حکومت نے اپنی کرپشن سے متعلق میرے سوالات کا جواب نہیں دیا، بلاول

ایک سوال کے جواب میں ناراض رکن اسمبلی نشاط ڈاہا نے دعویٰ کیا کہ اب ناراض رہنماؤں کی تعداد پہلے سے بہت زیادہ ہے۔


متعلقہ خبریں