پاپڑ فروش سے شہباز شریف فیملی کو کروڑوں روپے منتقل ہونے کا انکشاف


پاپڑ فروش سے شہباز شریف فیملی کو کروڑوں ڈالر منتقل ہونے کا انکشاف

پاپڑ فروش سے شہباز شریف فیملی کو کروڑوں ڈالر منتقل ہونے کا انکشاف

Posted by HUM News on Thursday, July 16, 2020

لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب) کے مطابق منظور پاپڑ فروش کے نام سے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی فیملی کو بیرون ممالک کروڑوں روپے منتقل ہوئے ہیں۔

نیب کی جانب سے شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے دوران منظور پاپڑ فروش کے نام سے شہباز شریف فیملی کو بیرون ممالک منتقل ہونے والے لاکھوں ڈالرز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

نیب دستاویزات کے مطابق منظور پاپڑ فروش کے نام سے 13 لاکھ انہتر ہزار نو سو پندرہ امریکن ڈالڑز منتقل ہوئے۔ منظور پاپڑ فروش کے نام سے امریکں ڈالرز پر مشتمل 12 ٹرانزیکشن ہوئیں جو پاکستانی روپوں میں 9 کروڑ 1 لاکھ 83 ہزار ہزار 312 روپے بنتے ہیں۔

منظور پاپڑ والے کے نام سے ٹرانزیکشن 2007 اور 2008 میں ہوئیں۔ ٹرانزیکشن سلمان شہباز، حمزہ شہباز،اور رابعہ عمران کے اکاونٹس میں ہوئیں۔

نیب دستاویزات کے مطابق سلمان شہباز کو 9 لاکھ 7 ہزار 15 ڈالرز منتقل ہوئے جو پاکستانی 6 کروڑ 29 لاکھ 75 ہزار 524 بنتے ہیں۔ حمزہ شہباز کو 1 لاکھ 67 ہزار 980 ڈالر منتقل ہوئے جو پاکستانی 1 کروڑ 1 لاکھ 24 ہزار 155 روپے بنتے ہیں۔

رابعہ عمران کے اکاونٹ میں 2 لاکھ 40 ہزار 920 ڈالرز منتقل ہوئے جنکی مالیت 1کروڑ 70 لاکھ 83 ہزار 696 روپے بنتے ہیں ۔

خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو کی جانب سے شہبازشریف خاندان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

نیب کی جانب سے ماضی میں بھی شہبازشریف فیملی کیخلاف دستاویزات سامنے لائی گئی تھیں۔ نیب دستاویزات کے مطابق حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو بے نامی کمپنیوں  گڈ نیچر اور میسرز یونی ٹاس کی طرف سے 5 ارب روپے منتقل کیے گئے۔

سلمان شہباز کی کمپنی کے ملازم ملک مقصود کے اکاؤنٹ سے شریف فیملی کو 3 ارب 30 کروڑ روپے منتقل ہوئے۔

نیب کےمطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے سلمان شہباز کو بیرون ملک سے 58 کروڑ 27 لاکھ 45 ہزار 451 روپے منتقل ہوئے۔

شریف فیملی کو رقوم آر ایم بی، امرین ڈالرز اور یو ای اے دینار کی صورت میں منتقل کی گئیں جن کیلئےغیر ملکی منی ایکسچینج اور بینکس کا استعمال کیا گیا۔ شریف فیملی کیجانب سے غیر ملکی کرنسی حوالہ ہنڈی کے ذریعے بیرون منتقل کرنے کے شواہد بھی نیب کے پاس ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں بھی  قومی احتساب بیورو(نیب) نے شہبازشریف، حمزہ شہبازاور سلمان شہباز کے خلاف جاری آمدن سے زائد اثاثے اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں اہم شواہد حاصل کرنے کا دعوی کیا تھا۔


متعلقہ خبریں