کراچی: مون سون میں بھی لوڈشیڈنگ جاری، عوام بدحال


کراچی میں مون سون بارشوں کا دوسرا اسپل شروع

کراچی میں مون سون بارشوں کا دوسرا اسپل شروع

Posted by HUM News on Thursday, July 16, 2020

کراچی: ایک کروڑ سے زائد آبادی والے شہر کراچی میں مون سون کے دوران بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور عوام کو  نکاسی آب کے ساتھ بجلی کی عدم دستیابی جیسے مسائل کا بھی سامنا ہے۔

گزشتہ شب بھی بارش ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی چلی گئی تھی جس سے کئی علاقے اندیھرے میں ڈوب گئے اور محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

شہر میں موسم بہتر ہونے کے بعد بھی بجلی کی طلب تین ہزار دو سو میگاواٹ ہے۔ طلب و رسد کا فرق پانچ سو میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے اور شہر میں چھ سے بارہ گھنٹے کی لوڈشیدنگ کی جا رہی ہے۔

گزشتہ شب لیاقت آباد، گلبہار، گلستان جوہر، لیاری، نارتھ کراچی، بلوچ کالونی، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، ملیر کینٹ اور گلستان جوہر میں بارش ہوئی۔ 

بارش کے باوجود گرمی کی شدت میں کمی نہیں آئی اور علاقوں کی بجلی چلی گئی۔ لیاقت آباد، گلبہار، گلستان جوہر، لیاری، نارتھ کراچی اور  بلوچ کالونی کے علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔

کراچی میں مون سون بارشوں کا دوسرا اسپل شروع ہوچکا ہے اور برساتی نالوں کی صفائی کا کام مکمل نہیں کیا جا سکا۔

ڈپٹی کمشنرز کی زیر نگرانی 36 بڑے نالوں کی صفائی کا کام سست روی کا شکار ہے۔ تین سو اڑسٹھ چھوٹے برساتی نالوں کی صفائی کا کام بھی تاحال نا مکمل ہے۔ سندھ حکومت نے برساتی نالوں کی صفائی کے لئے ہر ڈپٹی کمشنر کو پانچ، پانچ کروڑ کی رقم جاری کی تھی۔

محکمہ موسمیات نے مون سون کے دوسرے سپل میں اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، زیریں سندھ اور بلوچستان سمیت گلگت بلتستان میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، زیریں سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔


متعلقہ خبریں