اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ: پہلے روز انگلینڈ کے207رنز


انگلینڈ اور ویسٹ انڈیزکے درمیان اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں تین کھلاڑیوں کے نقصان پر دو سو سات رنز بنالیے ہیں۔

دوسرے ٹیسٹ میں بھی بارش نے رنگ میں بھنگ ڈالی جس کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔ مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

میزبان ٹیم انگلینڈ کی پہلی دو وکٹیں29 کے مجموعی اسکور پر گر گئی تھیں اور تیسری وکٹ اکیاسی رنز پر گری۔ 

اوپنر روری برنز15 رنز بنا کر روسٹن چیز کا شکار بنے۔ ڈوم سِبلی اور بین اسٹوکس  نے اپنی ٹیم کو سہارا دیا ۔ دونوں نے نصف سنچریاں بنائیں اور ناٹ آوٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز نے دو اور الزاری جوزف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلش ٹیم کے 204 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم 318 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی اور اسے  114 رنز کی برتری حاصل تھی۔

پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں میزبان ٹیم انگلینڈ 318 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ انگلینڈ کی جانب سے کراولی 76، اور سیبلی 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انگلش ٹیم نے ٹیسٹ کے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز 15 رنز بنا کسی نقصان سے آگے بڑھائی تو اوپنرز نے زبردست آغاز فراہم کرتے ہوئے 72 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 200 رنز کا ہدف بلیک ووڈ کی شاندار 95 رنز کی بدولت چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔


متعلقہ خبریں