کراچی: کورونا کے باعث فٹنس سینٹر بند، ایتھلیٹس اور ٹرینرز سڑک پر آ گئے



کراچی: کورونا کے باعث کراچی کے فٹنس سینٹرز بند ہونے سے ایتھلیٹس اور ٹرینرز سڑک پر آ گئے ہیں۔

کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مختلف کھیلوں کے ایتھلیٹس، کھلاڑی اور ان سے وابسطہ افراد شدید متاثر ہوئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ملک کو انٹرنیشنل میڈلز دلانے والا باڈی بلڈر ارشد جاوید گھر سے دربدر ہو گیا ہے جبکہ لاک ڈائون سے قبل جم چلانے والا تن ساز انیس ممتاز اب کراچی کی سڑکوں پر پنکچر لگا رہا ہے۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے باڈی بلڈر ارشد جاوید کا کہنا تھا کہ عید سر پر ہے بچوں کے لیے نئے کپڑے کیسے خریدیں۔

بی سی بی نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑیوں کو تنہا چھوڑا، انضمام الحق

کراچی لیول کے بیشتر ٹائٹلز جیتنے والا تن ساز انیس ممتاز کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث گھر میں فاقے ہونے لگے ہیں جم بھی بک گیا گھرُ چلانے کیلئے پنکچر لگانے پڑ رہے ہیں۔

قومی تن سازوں نے مطالبہ کیا کہ پورے ملک میں ہیلتھ سینٹرز کھلے ہیں لیکن سندھ میں پابندی عائد ہے، اگر سندھ میں بازار ،ٹرانسپورٹ کھل سکتے ہیں اور اب تو شادی ہالز کھولنے کی بات ہو رہی ہے تو ہیلتھ کلبز کو بھی کھولا جانا چاہئے تاکہ ان سے وابسطہ افراد اپنے گھر کا چولھا جلا سکیں۔


متعلقہ خبریں