ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی کےخفیہ نیٹ ورک سے وابستہ ملزم گرفتار


کراچی:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کے انسداد دہشت گردی ونگ نے کراچی میں ایک اور اہم کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی خفیہ نیٹ ورک سے وابستہ مبینہ ملزم یاسین کو گرفتار کرلیا ہے۔

مذکورہ کارروائی بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کی گئی۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ حوالہ ہنڈی کے خفیہ نیٹ ورک ذریعے ملک دشمن عناصر کو رقم فراہم کی جا رہی تھیں اور گرفتارملزم یاسین منی ایکسچینج کمپنی کا مینجر ہے۔ ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ملزم یاسین کو صدر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی خفیہ نیٹورک سے وابستہ دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے جاری ہیں اور ملک کے تمام ایئرپورٹس پر ملزمان کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپرسیل کا اہم رکن کراچی سے گرفتار

گزشتہ روز بھی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیل کا اہم رکن گرفتار کیا تھا۔

ملزم ظفر فائربریگیڈ میں سرکاری ملازمت بھی کرتا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم ظفر کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے جب کہ بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہا ہے۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم نے بھارت میں چودہ  ماہ دہشت گردی کی تربیت لی۔ گرفتار ملزم بم بنانے اور جدید ہتھیار چلانے کا ماہر ہے۔

ذرائع کے مطابق را سلیپر سیل کو فنڈز فراہم کرنے والے منی ایکسچینج کمپنی کے دو ملازمین بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ حوالہ ہنڈی کے ذریعے ملک دشمن عناصر کو رقم فراہم کی جا رہی تھی، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تفصیلات ملک کے تمام ایئرپورٹس پر فراہم کردی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں