وزیراعظم کی قوم سے عیدالاضحیٰ سادگی سے منانے کی اپیل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے خدشے کے پیش نظر نے قوم سے عیدالاضحیٰ سادگی سے منانے کی اپیل کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے وزیراعظم نے کہا کہ  پاکستان ان خوش قسمت ممالک میں ہے جہاں کورونا کیسز کی تعداد کم ہورہی ہے۔ پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح بھی کم ہورہی ہے۔

وزیراعظم عمرا ن خان نے کہا کہ بھارت کے برعکس پاکستان میں کورونا کی شدت کم ہورہی ہے۔ بدقسمتی سے ہمسایہ ملک بھارت میں کیسز بڑھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز میں کمی کی وجہ اسمارٹ لاک ڈاوَن اور ایس او پیز پرعملدرآمد ہے۔ قوم سے اپیل ہے ایس او پیز پر عملدرآمد جاری رکھے۔ قوم عیدالاضحیٰ سادگی سے منائے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپیل کی کہ عوام ایس او پیز کی خلاف ورزی نہ کریں۔ انتظامیہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروائے۔

دریں اثنا  معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں رہنے والا پاکستانی ہماری ذمہ داری ہے۔ ذمہ داری کو پورا کرنے کے حوالے سے ہرممکن کوشش کرتے رہیں گے۔

معید یوسف سے ملاقات میں علاقائی صورتحال اوردیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ معید یوسف نے وزیراعظم کو پاکستانیوں کو وطن واپس لانے سے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دی۔

معاون خصوصی برائے قومی سلامتی نے وزیراعظم کو بتایا کہ 70ممالک سے 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد پاکستانی وطن لاچکے ہیں۔
بیرون ملک پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا وعدہ پورا کیا جا چکا ہے۔

وزیراعظم نے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے سےمتعلق انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں