سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت

کراچی: کراچی کے صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 9ہزار650 روپے ہوگئی۔

صرافہ بازار میں  10گرام سونے کی قیمت میں 257روپے اضافہ کے بعد 10گرام سونے کی قیمت 94ہزار سے زائد ہوگئی۔

خیال رہے کہ 15 جولائی کو کراچی کے صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق دو روز قبل مارکیٹ میں سونےکی فی تولہ قیمت 400 روپےاضافےکے بعد ایک لاکھ 9 ہزار300 روپے ہو گئی تھی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافےکے بعد 93 ہزار707 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

مزید پڑھیں: انٹربینک میں ڈالر 23 پیسے سستا

گزشتہ ہفتے معاشی تھنک ٹینک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا نے پاکستان سمیت عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسی وبا سے عوام کا تحفظ اور اقتصادی سرگرمیوں کے درمیان توازن ہے۔ معاشرے کے انتہائی پسماندہ طبقات کو امداد کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے لیے حکومت کا احساس پروگرام کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ انتہائی مستحق افراد کی مدد کے لیے احساس پروگرام میں توسیع کی ضرورت ہے۔

انہوں کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے میں راعات کا مقصد روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ حکومت غریب عوام کو سستی رہائش فراہم کرنا چاہتے ہے۔


متعلقہ خبریں