عید الاضحیٰ سے پہلے گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلز نہیں کھولے جا سکتے، زلفی بخاری

اسرائیلی کارڈ ناکام: بھارت کے بعد اسرائیلی لابی کا ایجنڈا بے نقاب

فائل: فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ سے پہلے گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلز نہیں کھولے جا سکتے۔

انہوں نے یہ بات آل پاکستان گیسٹ ہاؤسز اور ٹورزم ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کی مشاورت سے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کیلئے ایس او پیز تیار کر لی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ عید الاضحیٰ کے بعد کورونا وائرس کی صورتحال کا تجزیہ کریں گے، حالات سازگار ہوئے تو اگست کے دوسرے ہفتے تک گیسٹ ہاؤس کھول دیئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گیسٹ ہاؤسز کے لائسنس کی تجدید کا فیصلہ بھی بہت جلد کرلیا جائے گا، ٹورزم کے شعبوں سے متعلق سرمایہ کاروں کی قومی خدمات کو سراہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں