کورونا: عالمی سطح پر مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے، شاہ محمود

عالمی برادری حرکت میں آئے اور اسرائیلی جارحیت رکوائے، وزیر خارجہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

کورونا: ترقی پذیرممالک تنہا اقتصادی بحران سے نہیں نمٹ سکتے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے اقوام متحدہ کی اکنامک اینڈ سوشل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر کی معیشتوں کو شدید متاثر کیا ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے آٹھ ارب ڈالرز کا پیکج دیا۔

وزیر خارجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ترقی پذیر ممالک پر واجب الادا قرضوں میں نرمی کا بھی مطالبہ کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں کو شہید کیا جارہا ہے، پاکستان

ہم نیوز کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی اکنامک اینڈ سوشل کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پرمشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پاکستان کی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم عوام کے خلاف بھارت کے ریاستی جبر و تشدد پر گہری تشویش ہے۔

بھارتی سفارتکار کلبھوشن یادیو سے بات کیے بغیر چلتے بنے، شاہ محمود قریشی

ہم نیوز کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ وقت مذہبی اقلیتوں پر ظلم و جبر ڈھانے اور ان کے حقوق غصب کرنے کا نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں