کراچی: تیز بارش نےشہر جل تھل کردیا،کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق


کراچی: شہر کراچی میں پڑنے والی شدید گرمی کے بعد تیز بارش نے موسم خوشگوار کردیا ہے لیکن پورا شہر جل تھل ہو گیا ہے۔ تیز بارش کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق بھی ہو گئے ہیں۔

کراچی: گرمی کا 38سالہ ريکارڈ ٹوٹ گيا، پارہ 41 سینٹی گریڈ کو چھوگیا

ہم نیوز کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کے بعد ہونے والی تیز بارش کے نتیجے میں شہرکی بیشتر سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں، کئی مقامات پر پول گرگئے ہیں اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ کورنگی ابراہیم حیدری میں کرنٹ لگنے سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر پولیس اہلکار کی شناخت ارشد علی کے نام سے کی گئی ہے۔

ہم نیوز کو ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ کلفٹن میں عبداللہ شاہ غازی ؓ کے مزار کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک اور شخص نے بھی جان کی بازی ہاری ہے۔

کراچی: بارش و بوندا باندی، مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ابتدائی طور پر عابد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق تیز بارش کے نتیجے میں شہر کے انڈر پاسز میں پانی جمع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پنجاب چورنگی انڈر پاس میں کوچ اوردو آئل ٹینکرز پانی میں پھنس گئے ہیں۔

مقامی انتظامیہ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ انڈر پاسز سے پانی نکالنے کے لیے پمپس لگا دیے گئے ہیں لیکن جب تک پانی نہیں نکلتا ہے اس وقت تک پھنسی ہوئی گاڑیوں کا نکالنا ممکن نہیں ہے۔

کراچی میں بارشوں کی تباہ کاریاں،کرنٹ لگنے سے 20 افراد جاں بحق

آئی آئی چندریگر روڈ پہ بندوق والا بلڈنگ کی دیوار گرنے سے لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

جناح اسپتال میں بھی تیز بارش کے باعث پانی جمع ہوگیا ہے جو ڈاکٹروں سمیت مریضوں کے لیے تکلیف کا سبب بن رہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق جناح اسپتال کے اولڈ سرجیکل بلاک میں پانی بھر گیا ہے۔ جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق اسپتال میں پمپ کے ذریعے پانی کی نکاسی کا انتظام کردیا ہے۔

ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ تیز بارش کی وجہ سے جناح اسپتال میں بھی بارش کا پانی بڑی مقدار میں داخل ہوا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسپتال میں ایمرجنسی سروسز مکمل طور پر بحال ہیں اوران میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی ہے۔

گرمی سے بے حال کراچی لوڈ شیڈنگ کے شکنجے میں

شہر قائد کی متعدد سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے گاڑیاں خراب ہو گئی ہیں جو لوگوں کے لیے اذیت کا سبب ہے۔ شارع فیصل ڈرگ روڈ پر انڈر پاس میں پانی بھر جانے کے بعد اسے ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق نکاسی آب کا کوئی انتظام فی الحال دکھائی نہیں دے رہا ہے جس کی وجہ سے  برنس روڈ، کارساز، حسن اسکوائر، شارع فیصل، ٹاور اور پی آئی ڈی سی چوک پر پانی جمع ہوگيا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پی اےایف بیس فیصل میں 63.55 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ صدرمیں 41، گلشن حدید اورلانڈھی میں 40،40 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

کراچی: مون سون میں بھی لوڈشیڈنگ جاری، عوام بدحال

ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی روڈ پر16۔ جناح ٹرمینل پر 15، ناظم آباد میں 9 اور پی  اے ایف مسروربیس میں 5.7م لی میٹربارش ریکارڈ ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں