کراچی: وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا رات گئے شہر کا دورہ

Nasir Hussain Shah

کراچی: سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے واٹر بورڈ کی مجموعی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ انہوں نے اطمیان کا اظہار رات گئے شہرکی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا۔

کراچی: تیز بارش نےشہر جل تھل کردیا،کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق شہر میں ہونے والی شدید بارش اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کا بذات خود جائرہ لینے کے لیے صوبائی وزیر بلدیات نے رات گئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

سید ناصر حسین شاہ کے ہمراہ ایم ڈی واٹر بورڈ خالد شیخ سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی تھے۔ دورے کے دوران ایم دی واٹر بورڈ خالد شیخ نے انہیں بارش کے پانی کی نکاسی کے متعلق بریفنگ دی۔

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات نے بریفنگ کے بعد واٹر بورڈ کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

کراچی: ادارہ فراہمی و نکاسی آب کے سربراہ تبدیل

سندھ کے وزیر ناصر شیخ  اپنے دورے کے دوران جناح اسپتال بھی گئے جہاں انہوں نے صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر نے اسپتال کے اطراف جمع پانی کو دیکھا اورمرکزی راستے سمیت قریبی سڑکوں کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام کو بعض ہدایات بھی جاری کیں۔

ادارہ فراہمی و نکاسی آب کے ایم ڈی کا دو دن قبل تبادلہ کیا گیا ہے۔ حکومت سندھ میں گریڈ 19 کے افسر خالد شیخ کو ایک مرتبہ پھر ایم ڈی واٹر بورڈ کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔

کراچی: گرمی کا 38سالہ ريکارڈ ٹوٹ گيا، پارہ 41 سینٹی گریڈ کو چھوگیا

شہر قائد میں گزشتہ روز شدید گرمی کے بعد ہونے والی تیز بارش نے نظام زندگی بری طرح مفلوج کردیا تھا۔ بارش کے دوران گزشتہ روز شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی تھیں، متعدد پول گرگئے تھے، انڈر پاسز سے ٹریفک کا گزرنا نا ممکن ہو گیا تھا، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے تھے اور مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن کرکے رکھ دی تھی۔

کراچی میں ہونے والی تیز بارش کے نتیجے میں پانی جناح اسپتال میں بھی داخل ہو گیا تھا جس کی وجہ سے ڈاکٹروں اور مریضوں کو پریشانی کا سامنا تھا۔


متعلقہ خبریں