حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی مدد جاری رکھے گی، وزیر اعظم

حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی مدد جاری رکھے گی، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ ہم نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا وعدہ پورا کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ سفری مشکلات کے باوجود بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لائے ہیں اور اب تک 2 لاکھ 50 ہزار بیرون ملک پھنسے پاکستانی اور ورکرز کو واپس لا چکے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی مدد جاری رکھے گی، وزیر اعظم

گزشتہ ہفتے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مزید وزیراعظم رہنا جمہوریت، معیشت اور ہر پاکستانی کی زندگی کے لیے خطرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کرپشن کے ریکارڈ توڑ رہے ہیں، کب تک اس نااہل حکومت کو برداشت کرتے رہیں گے۔

بلاول نے کہا کہ عمران خان نے کشمیریوں کو لاوارث چھوڑ دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کشمیر کے مسئلہ پر اتحاد قائم کرنے میں ناکام رہے۔ کشمیر کے لوگ کورونا سے پہلے سے لاک ڈاوَن میں ہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے کشمیر کاز اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایاہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کشمیر کےمعاملے پر پیپلزپارٹی نے ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کیا۔ اقوام متحدہ میں آج بھی ذوالفقار علی بھٹو کی تقریر کو یاد کیا جاتا ہے۔ پیپلزپارٹی نے ہر فورم پر کشمیریوں کا کیس لڑا پیپلزپارٹی پہلے دن سے نریندرمودی کی مخالفت کررہی ہے۔


متعلقہ خبریں