وزیر اعظم کا پنجاب حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار


لاہور: وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کر دیا۔ 

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی۔ جس میں سیاسی صورتحال اور پنجاب حکومت کی کارکردگی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرا علیٰ پنجاب نے وزیر اعظم کو صوبے میں آٹے اور گندم کی صورتحال پر تفصیلی آگاہ کیا جبکہ وزیر اعظم کو کورونا سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے عوامی ریلیف کے لیے صوبائی حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے دریائے راوی فرنٹ اتھارٹی کےاقدام کو بھی سراہا۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کورونا سے نمٹنے کے لیے بہترین کام کیا اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے ایس او پیز پرعملدر آمد کرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے باعث کورونا کیسز میں واضح کمی ہوئی اور عوام کو ایس او پیز پرعملدر آمد اور حکومت کا ساتھ دیتے رہنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی مدد جاری رکھے گی، وزیر اعظم

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے اخراجات میں واضح کمی کی ہے اور لاہور کے شمال میں جدید شہر بسانے کے لیے اتھارٹی قائم کی۔ نیا شہر دبئی کی طرز پر بسایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں