صحارا کپ میں انضمام بھارتی مداح سے کیوں الجھے؟ وقار یونس نے بتا دیا


لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے 1997  کے صحارا کپ کے دوران انضمام الحق کے اسٹیڈیم میں موجود بھارتی فین سے الجھنے کی اصل وجہ بتا دی۔

ایک انٹرویو کے دوران سابق فاسٹ باولر وقار یونس نے انکشاف کیا ہے کہ سابق بھارتی کپتان اظہر الدین کی اہلیہ سے متعلق بھارتی فین کے نامناسب الفاظ نے انضمام الحق کو زیادہ غصہ دلایا تھا جس وجہ سے وہ بھارتی فین سے الجھ پڑے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فین سے الجھنے کی وجہ سے  سابق اسٹائلش بلے باز کو دو میچز کی پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

وقار یونس نے کہا کہ میدان میں ہم ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کے لیے خوب جان مارتے ہیں مگر میدان سے باہر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں اچھے دوستوں کی طرح ملتے ہیں۔

کرکٹ: بھارت کے ساتھ باہمی سیریز کا کوئی ارادہ نہیں، احسان مانی

چنئی ٹیسٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سچن ٹنڈولکر کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارت کی باقی بیٹنگ لائن دباو کا شکار ہو گئی تھی جس کی وجہ سے وہ جیتا ہوا میچ ہار گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس میچ میں سچن ٹنڈولکر بہت اچھی بلے بازی کر رہے تھے مگر انہوں نے جس طرح ثقلین مشتاق کی گیند پر شاٹ مار کر آؤٹ ہوئے وہ حیران کن تھا۔


متعلقہ خبریں