وبا نے ہمیں نئے عالمی معاشرے کے قیام کا موقع دیا ہے، انتونیو گوتریس

فوٹو: فائل


نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک بڑا انسانی المیہ ہے۔ 

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وبا نے ہمیں نئے عالمی معاشرے کے قیام کا موقع دیا ہے، ایک ایسا عالمی معاشرہ جہاں سب کے حقوق برابر ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف معاشروں کے درمیان نئے سماجی معاہدے کی ضرورت ہے، ایک ایسا سماجی معاہدہ جس میں نوجوان نسل کو باعزت زندگی گزارنے کا موقع ملے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک ایسے معاہدے کی ضرورت ہے جہاں خواتین کیلئے ترقی کے یکساں مواقع ہوں اور جہاں بیمار، نادار اور اقلیتوں کا خیال رکھا جائے۔

لاک ڈاؤن: خواتین پر ہونے والے تشدد کیخلاف انتونیو گوتریس کی اپیل

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 5 لاکھ 99 ہزار 416 اموات ہوچکی ہیں اور ایک کروڑ 41 لاکھ 94 ہزار 140 متاثر ہوئے جب کہ84 لاکھ 70 ہزار 275 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 37 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور وہاں اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 64 تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس کے اثرات صحتیاب ہونے بعد بھی ختم نہیں ہوتے، برطانوی ڈاکٹرز

برازیل میں 20 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 77 ہزار932 اموات ہوئی ہیں۔

بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 40 ہزارسے زائد ہے اور 26 ہزار 285 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں کورونا سے 7 لاکھ 59 ہزار 203 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 123 ہو گئی ہے۔

پیرومیں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار799 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار سے زائد ہے۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد چار ہزار 804 ہو گئی ہے جبکہ 3 لاکھ 37 ہزار 594 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

میکسیکو میں تین لاکھ 31 ہزار 298 زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور 38 ہزار 310 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں