اداکار ندیم بیگ کی79ویں سالگرہ



نصف صدی سے شائقین کے دلوں پر راج کرنے والے فنکار ندیم بیگ کی آج اپنی79ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

ندیم نے طویل فلمی کریئر میں دو سو سے زائد فلموں میں کام کیا۔ انہیں ہلالِ امتیاز، ستارہِ امتیاز اور نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

دلکش انداز اور باوقار شخصیت ندیم بیگ فلمی دنیا کا ایک جگمگاتا ستارہ ہیں۔ ان کا سحر انگیزدور فلم’ چکوری‘ سے شروع ہوا اور پھر ان کی زندگی کامیابی کی طرف چل پڑی۔

ندیم بیگ نے اپنے طویل فلمی کیریئر کے دوران دو سو سے زائد فلموں میں کام کیا۔ ندیم اور شبنم کی رومانوی جوڑی نے کئی سپرہٹ فلمیں دیں۔

ان کی لازوال اور سپرہٹ فلموں کی آئینہ، اناڑی، پہچان، لاجواب، قربانی، دہلیز، سہرا کے پھول، جب جب پھول کھلے، زندگی اور پلے بوائے شامل ہیں۔

دلکش انداز اور باوقارصورت رکھنے والے ندیم بیگ چھوٹی چھوٹی تقریبات میں گلوکاری کیا کرتے تھے۔ گانے نے انہیں فلمی دنیا کا سپر اسٹار ندیم بنا دیا۔

1967ء میں ہدایتکار احتشام کی فلم ’’چکوری‘‘ سے ندیم کا سحر انگیز کیریئرشروع ہوا۔ شبانہ ندیم کی ہیروئن بنیں۔ندیم نے گلوکاری کا شوق بھی پورا کیا اور اپنی پہلی فلم چکوری میں بھی گیت گایا جو دلوں میں اتر گیا۔

ندیم اور شبنم کی رومانوی جوڑی فلمی دنیا کو کئی سپرہٹ فلمیں دے گئی۔ دونوں نے سب سے زیادہ اکٹھے کام کیا۔شائقین کی نظریں بھی اس جوڑی کا پیچھا کرتیں۔ 500ہفتے کا ریکارڈ بنانے والی فلم ’’آئینہ‘‘ اسی جوڑی کے کریڈٹ پر ہے۔ ندیم نے 1968 میں ڈائریکٹر احتشام کی بیٹی فرزانہ سے شادی کی۔


متعلقہ خبریں